پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فیصلہ
جمعرات 25 دسمبر 2014 16:20
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے اشتراک سے یو اے ای میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔ نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے کے لیے سیریز کا انعقاد آئندہ سال ہوگا جبکہ کینیا کے بعد ہالینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے کی کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔
کینیا کا حالیہ دورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب پہلا قدم تھا۔ اب ہالینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے میچ کراچی میں بھی کروائے جائیں گے۔ ڈچ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات بھی کی ہے۔(جاری ہے)
اس کے بعد آئندہ سال مختلف ممالک کی جونیئر اور اے ٹیموں کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔
شہریار خان کے مطابق نوجوان کرکٹرز کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے یو اے ای میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پچاس اوورز کی سیریز کی تجویز جنوبی افریقہ نے پیش کی تھی۔ پی سی بی اب اس پر عمل کرنے کے لیے بے چین ہے۔شہریار خان نے کہا کہ دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے سے پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان پہنچا ہے تاہم اب حالات میں بہتری آرہی ہے۔ کئی انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان میں میچز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے جنہیں حکومت کے تعاون سے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.