رسالپور، نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ، ہسپتال منتقل،
پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی،مقدمہ درج
جمعرات 25 دسمبر 2014 20:11
رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) رسالپور میں نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کردیا جسے ایل آر ایچ پشاور میں منتقل کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سب انسپکٹر سجاول خان اپنی گاڑی کی مرمت کیلئے مستری کے پاس رسالپور لایا گاڑی سے اترتے ساتھ ہی نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیاگیا جبکہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ملزمان کیخلاف مقدمہ مردان سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کر کے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں ارشد علی ولد عبدالعلی ،سلطان ولد جنت منیر ،عبدالرحمان ولد شاہ خالد،فرمان ولد رحیم شاہ، عابد ولد غازی گل ،ذوالوھاب ولد عبدالوھاب امان خان ولد عبدالرحمن اور نسیم ولد گل محمد شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.