اچھی کارکردگی کے لیے سعید اجمل، محمد حفیظ کی ضرورت ہوگی جن کے کلیئر ہونے کی امید ہے، مصبا ح الحق
جمعہ 26 دسمبر 2014 15:52
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور فتح کے جذبے کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ اچھی کارکردگی کے لیے سعید اجمل اور محمد حفیظ کی ضرورت ہوگی جن کے کلیئر ہونے کی امید ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ان دنوں ہیمسٹرنگ انجری سے نجات کے لیے کوشاں ہیں لیکن وہ ورلڈکپ میں سو فیصد فٹنس کے ساتھ شرکت کے لیے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دو اہم ترین بولرز سعید اجمل اور محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد ہے اور وہ خود بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں لیکن وہ اگلے سال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پورے یقین اور مثبت سوچ کے ساتھ شرکت کریں گے۔ انہیں اپنے دو تجربہ کار بولرز کے کلیئر ہونے کا بھی یقین ہے۔(جاری ہے)
اکتالیس سالہ مصباح نے ذاتی انجری کے بارے میں کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔
وہ اپنی انجری پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور فٹنس کے لیے غیر ضروری جلد بازی نہیں کریں گے۔ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے تین چار ہفتے پہلے مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔ وہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میزبان ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست بڑا دھچکہ ہے لیکن سیریز کے کئی مثبت پہلو بھی ہیں۔ سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ، حارث سہیل کی آل راوٴنڈ کارکردگی اور ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی اچھی پرفارمنس مثبت پہلو ہیں۔مصباح الحق پندرہ ٹیسٹ فتوحات کے ساتھ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد اور عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں۔ میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.