سال 2014ء کرکٹ کے لئے خونی ثابت ہوا
جمعہ 26 دسمبر 2014 15:54
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) 2014ء کرکٹ کے لئے خونی ثابت ہوا،گیندلگنے سے ایک بیٹسمین اورایک امپائرجاں بحق ہوئے جبکہ کئی بیٹسمین زخمی ہوئے۔2014ء میں مجموعی طور پر گیند لگنے سے2 ہلاکتیں ہوئیں اور7 زخمی ہوئے۔25 نومبر کو سڈنی میں شیفیلڈ شیلڈ کے مقابلے میں بولر شان ایبٹ کا ایک باو?نسر 25 سالہ فلپ ہیوز کے سر پر جا لگا اور وہ کچھ دیر کھڑے ہونے کے بعد منہ کے بل زمین پر گرگئے اور بے ہوش ہوگئے۔
انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ27نومبرکو چل بسے۔29نومبرکوسرائیل میں کرکٹ میچ کے دوران اسرئیل کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور امپائر ہلیل آسکرکو بیٹسمین کی جانب سے لگائی گئی تیزہٹ پر گیند ان کے سینے پرلگی اور وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔(جاری ہے)
تین کرکٹرز باؤنسر لگنے سے زخمی ہوئے۔ جولائی2014ء میں کریگ کیزویٹر، اگست2014ء میں اسٹورٹ براڈ، نومبر میں احمد شہزاد کا شدید زخمی ہونا اور اور فلپ ہیوز کی موت کے سنگین ترین واقعات نے دنیا بھر کے ہیلمٹ ساز اداروں کی نیندیں حرام کر دیں۔
ابتدائی تینوں کھلاڑیوں نے ہیلمٹ پہن کر کھیلنے کے باوجود سخت چوٹیں کھائیں۔ کریگ کیزویٹر کی آنکھ ضائع ہوتے ہوتے بچی، اسٹورٹ براڈ کی ناک کی ہڈی بری طرح ٹوٹی، احمد شہزاد کی کھوپڑی میں فریکچر ہوا جبکہ ہیوز سر پر چوٹ لگنے کے بعدجاں بحق ہوگئے۔23 دسمبرکورانجی ٹرافی کے میچ میں مہاراشٹرا کے بیٹسمین انکیت باؤنے کو دورانِ بیٹنگ پنجاب کے بولر کا باؤنسر ہیلمٹ پر لگا جس کے بعد وہ مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔23 دسمبر کو ہی تیسرے ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران آسٹریلیاکے شین واٹسن کے سر پر گیندلگی جس کے بعد وہ پریکٹس چھوڑکر چلے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.