کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 11 ملزمان گرفتار
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ لیاری کلاکوٹ میں رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ اور دستی بم حملے کئے۔ رینجرز کی جوابی کاروائی پر ملزمان فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
رینجرز اور پولیس نے مزید نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، گرفتار افراد کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقا م پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کورنگی میں رینجر نے ٹارگٹڈ کاورائی کرتے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسلحہ برآًمد کرلیا ہے ۔
رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ۔شارع نورجہاں پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے دہشت گرد شاہین محسود کوگرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا، پولیس نے دعوی کیا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ ڈاکس پولیس نے فشری اور مچھر کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش دانش، حبیب اور ساجد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.