کراچی،سوئی سدرن کمپنی کی سی این جی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی ،
اتوار کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:43
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سوئی سدرن کمپنی نے صوبے میں سی این جی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے اتوار کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر میں اتوار کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سی این جی ڈیلرز اور ٹرانسپورٹرز کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے اتوار کو سی این جی کی بندش کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے بار بار شیڈول میں تبدیلی کرنے پر عوام نے ایس ایس جی سی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ اچانک سی این جی اسٹیشنزبند اور کھولنے کے فیصلے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں اور لوگ گاڑیوں میں سی این جی بھروانے کی فکر میں ہی رہتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی حکام سی این جی کی بندش کے دورانیئے میں کمی کریں اور صوبے بھر میں شیڈول کے مطابق ہی گیس بندش پر عملدرآمد کرایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.