ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ضلع میں سرچ آپریشن جاری رہے گا،ڈی پی او بھکر
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:46
بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ضلع بھکر میں کیا جانے والا سرچ آپریشن جاری رہے گا۔سانحہ پشاورکے بعد ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
پورے پنجاب میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اسی تناظر میں بھکرمیں بھی اب تک قریباً10سرچ آپریشن کیے جا چکے ہیں اور مشکوک افرادکو حراست میں لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بھکر شاکرحسین داوڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس اور حساس اداروں کا ضلع بھکر کے مختلف حساس علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پنجاب کو کے پی کے سے ملانے والے دریائی پتنوں پر بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے اور اب تک 16مشکوک افراد کو حراست میں لے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ بھی لائحہ عمل کے مطابق سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.