بی آئی ایس پی آفس میں ہجوم پر فائرنگ کی شدید مذمت کر تے ہیں،میر افضل مہمند
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:49
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) چارسدہ بی آئی ایس پی آفس میں لوگوں کے ہجوم پر فائرنگ کی شدید مذمت کر تے ہیں۔ فائرنگ کی تمام تر ذمہ داری فریش کارڈ بنانے والے عملے پر عائد ہوتی ہے۔ اے ٹی ایم کارڈ مشین اور فریش کارڈ کی بنانے کی سہولت ایجنسی میں دی جائے۔میر افضل مہمند۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں اے ٹی ایم اور فریش کارڈ بنوانے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ایجنسی کے لوگ چارسدہ بی آئی ایس پی آفس جانے کیلئے مجبور ہوتے ہیں۔
جس میں رش اور بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے عوام واپس مایوس ہوکر لوٹ آتے ہیں۔ اور گزشتہ ہفتے نوبت فائرنگ تک آئی تھی جسمیں 3 زخمی اور 1 قیمتی جان ضائع ہو گئی تھی۔ انہوں اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی میں فریش کارڈ بنوانے اور اے ٹی ایم کی سہولت بی آئی ایس پی کے مہمند ایجنسی کے سنٹر کو بھی دیا جائے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اور چارسدہ بی آئی ایس پی سنٹر پر رش بھی کم ہو جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.