غیرمعیاری بلڈبنکوں کے خلاف کارروائی کا آغاز لاہور سے کیا جائیگا‘ سیکرٹری صحت پنجاب
ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک نے ہدایت کی ہے کہ مریضوں کو شفاف اور صحت مند خون کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام بلڈ بنکس کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کو تیزکیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ یکم جنوری سے غیرمعیاری اور رجسٹریشن کیلئے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں درخواستیں جمع نہ کرانے والے بلڈ بنکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا آغاز کیا جائے اور پہلے مرحلہ میں اس کام کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔
انہوں نے یہ بات برڈوڈ روڈ پربلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے آفس میں یکم جنوری سے غیر معیاری بلڈ بنکس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، جرمن کنسلٹنٹ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن پال کوہرٹ ، سیکرٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر جعفر سلیم، ڈاکٹر جویریا، محکمہ صحت کے لیگل آفیسر اور پولیس افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.