بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی فلم ”پی کے“ پر پابندی کا حکم دیدیا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:56
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی نئی فلم ”پی کے“ پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد سینما گھروں میں اس فلم کا آج آخری شو دکھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان کی فلم ”پی کے“ نے بھلے ہی شائقین اور ناقدین کو متاثر کیا ہے تاہم اس فلم سے بڑی تعداد میں لوگوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے فوری طور پر اس فلم پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس فلم کی ریلیز کے بعد عامر خان اور ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے خلاف ہندو مذہب اور دیوتاﺅں کی ”توہین“ کرنے کے الزام میں2 ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ”فیس بک“ اور ”ٹوئٹر“ پر اس فلم کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوﺅں کی ایک تنظیم ”ہندو لیگل سیل“ کے سیکرٹری پرشانت پٹیل نے بھی عامر خان اور فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرا دی ہے جس میں فلم کے ایک ڈائیلاگ ”جو ڈرتا ہے وہی مندر جاتا ہے“ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
پرشانت پٹیل کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس فلم کے اداکار اور ڈائریکٹر کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوئی تو ”ہندو لیگل سیل“ عدالت سے رجوع کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.