فیصل آباد،تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث تین ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:51
فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث تین ملزمان حافظ عرفان ،الیاس طوطی اور عثمان چیھمی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو آئندہ تین جنوری کو عدالت میں پیش کیاجائے ۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے عمران خان کی فیصل آباد آمد سے قبل ناولٹی پل کے قریب فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اس مقدمہ میں ملوث دیگر سات ملزمان بھی گرفتار ہوچکے ہیں ۔
اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء کے مطابق اس مقدمہ کی ایف آئی آر میں دیگر ملزمان سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، ان کے داماد رانا شہریار ، ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے علاوہ تین سو کے لگ بھگ افراد شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے یوتھ ونگ کے سربراہ فرخ حبیب کی قیادت میں سی پی او فیصل آباد کے دفتر کے باہر دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس مقدمہ میں ملوث سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ڈی سی او فیصل آباد اور دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ فیصل آباد کی تمام بڑی شہراہوں پر دھرنا دینگے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.