مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں، فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا‘ سید خورشید شاہ
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:26
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پرپتھررکھ کرکیا گیا ،مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں، بینظیربھٹوکے قتل کا مقدمہ بھی فوجی عدالتوں میں چلائیں گے،دہشتگردوں کو سزا نہیں ملے گی تو ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، اسلام کے نام پر دین کو نقصان پہنچانے والوں کو انسانیت کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ شہریوں کی زندگی سب سے اہم ہے کیونکہ اگر ملک ہوگا تو ہی سیاست ہوگی۔ ہماری جنگ دہشتگردوں سے ہے اور جنگ میں ہرچیز جائز ہے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو پوری دنیا نے پسند کیاہے، دہشتگردوں نے دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، دہشتگردوں کو سزا نہیں ملے گی تو ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، اسلام کے نام پر دین کو نقصان پہنچانے والوں کو انسانیت کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.