اچانک شادی نے دلہن کو حیرت میں مبتلا کر دیا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:41
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) شادی کا دن کسی بھی دلہن کیلئے بہت ہی اہم ہوتا ہے جس کے لئے اس نے ڈھیروں خواب دیکھے ہوتے ہیں لیکن اگر کسی لڑکی کو اچانک پتہ چلے کہ اس کے خوابوں کا شہزادہ بارات لے کر اسے لینے آن پہنچا ہے اور سب ہی اس شادی کی مکمل تیاری کرچکے ہیں تو یقیناً یہ بہت جذباتی لمحہ ہوگا۔ جارجیا کی ایک ہونے والی دلہن کو واقعی یہ سرپرائز مل گیا جس پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بے اختیار خوشی سے آنسو بہانے لگی۔
کرسٹینا کی شادی کچھ دن بعد ہونے والی تھی لیکن اس کے منگیتر برائن کو شرارت سوجھی اور اس نے اپنے اور دلہن کے خاندان کے ساتھ ملکر اسے سرپرائز دینے کا منصوبہ بنالیا۔ کرسٹینا کو یہ بتایا گیا کہ وہ اپنا عروسی جوڑا پہن کر تصاویر بنوانے والی ہے لیکن اصل میں مال آف جارجیا کے سامنے وسیع و عریض چوک میں اس کی شادی کی تیاریاں مکمل تھیں۔(جاری ہے)
چوک کے درمیان میں بنے ایک بلند قامت کرسمس ٹری کے پیچھے سب مہمان جمع ہوچکے تھے۔
جب وہ ایک دوست کے ساتھ مال آف جارجیا سے نکل کر باہر آئی تو اس کے والد نے استقبال کیا اور بتایا کہ یہ اس کی شادی کا دن ہے جس پر بے اختیار کرسٹینا کے آنسو چھلک گئے۔ جب وہ کرسمس ٹری کی دوسری طرف گئے تو کرسٹینا درجنوں مہمانوں اور جشن کا ماحول دیکھ کر حیران رہ گئی۔ سب نے تالیاں بجا کر استقبال کیا اور پھر ان کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس اچانک شادی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یوٹیوب صارفین بہت بڑی تعداد میں اسے دیکھ اور پسند کررہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.