2014ء ،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فیصد اضافہ ،برآمدات پچھلے سال کی نسبت کم رہیں

اتوار 28 دسمبر 2014 15:36

2014ء ،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فیصد اضافہ ،برآمدات پچھلے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) 2014ء کے دوران پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم برآمدات پچھلے سال کی نسبت کم ہو گئیں ۔رواں سال سب سے زیادہ سرمایہ کاری ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی فروخت سے ہوئی جو 14کروڑ74لاکھ ڈالر تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے مقابلے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19 فیصد بڑھ گئی جو 42 کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی۔

تاہم توانائی کے بحران اور خراب سیاسی حالات کے با عث ملکی برآمدات کو کافی دھچکا لگا جو پچھلے سال کی نسبت مجموعی طور پر 4 فیصد کم رہیں ۔سرمایہ کار وں کا کہنا ہے کہ رواں سال کاروبار کیلئے اچھا نہیں تھا تاہم امید ہے سیاسی معاملات میں بہتری آنے سے 2015 کاسال پاکستان کیلئے معاشی طور پر اچھا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :