2014ء میں حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی،
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 4.5 فیصد جبکہ یورو کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا
پیر 29 دسمبر 2014 15:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) 2014ء کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 4.5 فیصد جبکہ یورو کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا‘ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی‘ گذستہ سال اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 105.20 سے 105.40 روپے پر فروخت ہوتا رہا جبکہ امسال دسمبر کے آخری ہفتے میں ڈالر 100.70 سے 100.90 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز‘ سعودی عرب سیامداد‘ بیرونی سرمایہ کاری اور نجکاری کے عمل سے ملکی سطح پر روپے کی قدر میں بے حد استحکام رہا اور ڈالر کی قیمت 98 روپے تک گرگئی تھی جبکہ ملک کے ذخائر ماہ دسمبر میں 15 بلین تک پہنچ چکے ہیں۔ ماہ دسمبر کے آخری ہفتے میں ڈالر کی مانگ میں اضافے کے بعد قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا اور آخری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت 100.70 سے 100.90 پر بند ہوا اور روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.