حکومت سندھ نے بکتربند گاڑیوں کی خریداری بارے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرانے کے لیے 2دن کی مہلت طلب کرلی
پیر 29 دسمبر 2014 16:21
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) حکومت سندھ نے سندھ پولیس کے لیے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب داخل کرانے کے لیے دو دن کی مہلت مانگ لی ۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں سماعت کی ۔ دوران سماعت حکومت کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپنا وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے عدالت سے جواب داخل کرانے کے لیے مزید دو دن کی مہلت کی استدعا کی ۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ہم اس معاملے کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں ۔ اس لیے آئندہ سماعت پر حکومتی موقف پیش کیا جائے ۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک نے سندھ پولیس کے لیے سربیا سے خریدی جانے والی بکتر بند گاڑیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جانیو الی سمری عدالت کے روبرو پیش کردی ۔(جاری ہے)
درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ پولیس کے لیے سربیا سے مہنگے داموں 16 بکتر بند گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں ۔
ٹیکسلا ہیوی انڈسٹریز سے جو گاڑی پانچ کروڑ روپے میں خریدی جا سکتی ہے ، وہ استعمال شدہ گاڑی سربیا سے 16 کروڑ روپے میں خریدی جا رہی ہے ۔ حکومت اپنے من پسند افراد کو اس معاہدے میں کروڑوں روپے رشوت دے رہی ہے ۔ اس لیے حکومت کو سربیا سے بکتر بند گاڑی کی خریداری سے روکا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.