کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا ڈی ایچ اے کے بچت بازار کا دورہ
انتظامات ، اور اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے اقدامات کا جا ئزہ لیا
پیر 29 دسمبر 2014 16:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈی ایچ اے کے بچت بازار کا دورہ کر کے بچت بازار کے انتظامات ، اور اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے اقدامات کا جا ئزہ لیا ۔ اس مو قع پر ایڈیشنل کمشنر حاجی احمد ، بیورو آف سپلائی ، مارکیٹ کمیٹی، سبزی منڈی کے تاجر اور انتظامیہ کے افسران بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے سبزیوں اور فروٹس کے اسٹال پر قیمتیں خود چیک کیں لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات معلوم کیں۔
انھوں نے خریداروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ انھوں نے افسران کو کہا کہ وہ خو د بچت بازاروں اور دیگر بازاروں میں مسلسل قیمتیں چیک کریں اور اپنی مو جود گی میں مقررہ قیمتوں پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے متعلقہ ایڈیشنل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ بچت بازاروں میں مسلسل قیمتیں چیک کر نے کا سخت نظام قائم کر یں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خریداروں کو بچت بازاروں میں سستی قیمت پر اشیا کی دستیابی کا مقصد پو را ہو ۔(جاری ہے)
بنائیں کہ دکاندار قیمتیں نمایاں طور پر آویزا ں کریں۔ انھوں نے کہا کہ بچت بازاروں کے انعقاد کا مقصدلوگوں کو کم قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنا نا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.