ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایا ت کا نوٹس
پیر 29 دسمبر 2014 18:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ اچانک شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے عوامی خدمات سے قاصر افسران و عملے کو بلدیہ کورنگی میں برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی شکایات اور مشکلات کا ازالہ کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان علاقائی دورے پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل سننے کے بعد یقین دلا یاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر خاتمہ ممکن بنا یا جائیگا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کا ر لایا جائے انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعہ مظاہرہ نہ کیا جائے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور گلیوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.