وقت کا تقاضا ہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عسکری قیادت ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے ایک پیج پر ہو،عنایت اللہ خان
پیر 29 دسمبر 2014 19:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)سینئر صوبائی وزیر بلدیا ت ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ امن اس وقت پوری قوم کی ضرورت ہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عسکری قیادت ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے ایک پیج پر ہو۔آرمی پبلک سکول پر حملے کا منصوبہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ۔دشمن اوچھے ہتھکنڈوں اور ظالمانہ کاروائیوں پر اتر آیاہے اسے منہ توڑجواب دینے کی ضرورت ہے۔
ملک کو بچانے کے لئے ہمیں متحد ہوناہوگا۔ملک کی عزت،وقار،سلامتی اور تحفظ کے لئے نظام میں موجود خرابیوں اورکمزوریوں کودور کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت رسمی بیانات سے آگے بڑھ کر دہشت گردی کی عفریت سے نجات کے لئے قابل عمل اور قابل نفاذ پالیسی جلد وضع کرے اور اس پر عمل درآمد کویقینی بنایاجائے۔(جاری ہے)
امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔
وہ جماعت اسلامی کے سیاسی سیکرٹری بحراللہ خان کے قیادت میں وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وفد میں سابق صوبائی وزراء حافظ حشمت خان، کاشف اعظم اور ریاض خان شامل تھے ۔ وفد نے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کو یکم جنوری کو شہداء امن قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کواتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔وقت آگیا ہے کہ ملک کودرپیش مسائل اور دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے سب مل کر مقابلہ کریں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.