اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے خارجی فتنہ کو پروان چڑھارہی ہیں،جماعة الدعوة رہنماء
پیر 29 دسمبر 2014 20:15
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) جماعة الدعوة کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے خارجی فتنہ کو پروان چڑھارہی ہیں۔ علماء کرام قرآن و سنت کے دلائل سے اس فتنہ کا رد کریں اور نوجوان نسل کو دشمن کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگاکرقتل وغارت گری کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔
ماہ ربیع الاول میں ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیاجائے گا۔گذشتہ روز ضلعی ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعة الدعوة ضلع ڈیرہ غازی خان قاری محمدافضل نے کہاکہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا یہ ملک اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔(جاری ہے)
پاکستان سے پوری مسلم امہ کی امیدیں وابستہ ہیں لیکن دشمنان اسلام اسے کسی صورت مضبوط و مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی طرح یہاں مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے، افواج پاکستان اور عوام الناس کے درمیان نفرتیں پیدا کی جائیں تاکہ انہیں اس خطہ میں اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے۔
یہ بہت خوفناک سازش ہے جسے ہم نے متحد ہو کر ناکام بنانا ہے۔اس موقع پر ضلعی رہنما کاشف خٹک،تنویراحمدودیگر بھی موجودتھے۔قاری محمدافضل نے مزید کہا کہ پشاور میں مسلمانوں کا خون بہانے والے خارجی ہیں ان کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعةالدعوة ربیع الال کے مہینہ میں تحصیلی سطح پر سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کرے گی تاکہ قرآن و سنت کی روشنی میں نبی مکرم ﷺ کی سیرت ، اخلاق و کردار سے لوگوں کو آگاہ کیاجائے۔اس سلسلہ میں وسیع پیمانے پر پروگرامات ترتیب دیے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.