ملک میں دہشتگردی کے حالات ،روک تھام کے اقدامات کی آڑ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کی روش تشویشنا ک ہے‘ لیاقت بلوچ،
افغان تاجر پاکستانی کپڑا افغانستان اور وسطی ایشیا کے تمام ممالک تک لے کر جاتے ،پاکستان کو زر مبادلہ کما کر دیتے ہیں ،تحفظ مہیا کیا جائے ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان خونی ، دینی ، مذہبی ، ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کی تاجر رہنماؤں سے گفتگو
پیر 29 دسمبر 2014 20:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کا جغرافیائی مقام بہت اہم ہے ، دونوں ممالک کے درمیان خونی ، دینی ، مذہبی ، ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں ،دونوں ممالک میں غالب اکثریت مسلمانوں کی ہے جن کا رہن سہن ، روٹی روزی ، تہذیب و تمدن اورثقافت مشترک ہے۔
لاہور میں افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجر رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام میں انسانی ہمدردیاں ، رواداریاں ، جرأت و استقامت اور غیر ت و حمیت یکساں پائی جاتی ہے ۔ دونوں ممالک میں غربت ، بیماری ، تکالیف اور مشکلات خصوصاً دشمن کی چالیں بھی ان کے خلاف ایک جیسی ہیں ، 35 سال سے پاکستان اور افغانستان نے مہاجرین اور انصار کی اسلامی تاریخ کو زندہ رکھاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.