اسلام آباد ہائیکورٹ ، غداری کیس کا 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری ،
سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ،سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور وسابق وفاقی وزیرزاہد حامد کے خلاف ،خصوصی عدالت کو کارروائی روکنے کے احکامات جاری ، غدار ی کیس کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہائیکورٹ میں 3 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،فیصلہ
پیر 29 دسمبر 2014 22:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر ،سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیرزاہد حامد کے خلاف خصوصی عدالت کوکارروائی روکنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ پیرکے روز جاری جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 5 صفحات پر مشتمل جاری کیا ہے۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خصوصی عدالت غدار ی کیس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر کے خلاف کاروائی نہیں کرسکتی۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ غدار ی کیس کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہائیکورٹ میں 3 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم اور چوہدری فیصل اپنے دلائل مکمل کریں گے۔
عدالت غدار ی کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا بھی فیصلہ کرے گی۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے عدالت قانونی غداری کیس میں دائر درخواستوں پر تمام قانونی تقاضوں کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔ عدالت میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر کے وکیل افتخار گیلانی ،سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے وکیل وسیم سجاد اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے وکیل ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے چیلنج کیا تھا۔ عدالت میں سابق صدر کے پرویز مشر ف کے وکلاء اور وفاق کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان آفنان کریم کنڈی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو ملزمان کے خلاف کاروائی سے بھی روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت کا غداری کیس کے حوالے سے جنوری کے پہلے ہفتے میں دئیے گیے فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لیے اہم اجلاس بھی ہونا تھا ۔ہائیکور ٹ کے فیصلے کے بعد غدار ی کیس پر خصوصی عدالت کی فیصلے پر عمل درآمد بھی نہیں ہوگااور نہ ہی شیریک ملزمان کا خلاف کوئی کاروائی کی جاسکے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.