اسلحہ لائسنس بھی قومی شناختی کارڈ کی طرز پر نادرا جاری کیا کرے گی جس پر 15فروروی سے عملدرآمدہوگا

پیر 29 دسمبر 2014 23:18

اسلحہ لائسنس بھی قومی شناختی کارڈ کی طرز پر نادرا جاری کیا کرے گی جس ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس بھی قومی شناختی کارڈ کی طرز پر نادرا جاری کیا کرے گی جس پر 15فروروی سے عملدرآمدہوگا ۔ یہ بات وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے حکومتی رکن جمال لغاری کے ایک نکتہ اعتراض کے جواب میں بتائی ہے اور ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ پنجاب میں اٹھارہ ہزار اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جن میں سے پچاس فیصد جعلی ہیں ، انجعلی لائسنسز کی جانچ پرتال کیلئے نئے لائسنس جاری نہیں کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اب ایک پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت ہر شخص کو نادرہ سے اسلحہ لائسنس ملے گا جس کا پیغام اسے موبال فون پر موصول ہو گا ور وہ اپنا کوڈ نمبر بتا کر لائسنس وصول کر سکے گا ۔ جمال لغاری نے پوائنٹ آف آرڈر پر باتکرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعدسے بچوں پر خوف طاری ہے ، انہوں نے اپنی بیٹی کو اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت دے رکھی ہے اور وہ آسانی سے اسلحہ استعمال کرسکتی ہے لیکن پھر بھی سدانحہ پشاور کے بعد سکول جانے کو تیار نہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25کے مطابق ہر شہری کے اپنے تحفظ کی مکمل آزادی ہے جس کئے تحت وہ اسلحہ لائسنس بھی حاصل کرسکتا ہے مگر آئین کے یہ آرٹیکل ایک مدت سے معطل ہے اسے بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :