ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی ایک شہری کے اغواء کے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار ، دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
منگل 30 دسمبر 2014 13:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی اسلام آباد کے حکم پر ختم نہیں ہو سکی ۔حکومت نے ذکی الرحمن لکھوی کو ایک شہری کے اغواء کے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو منگل کے روز ایڈیشنل مجسٹریٹ ملک امان اللہ کی عدالت میں ایک شہری انور خان کے اغواء کے مقدمہ میں پیش کیا گیا ۔
تھانہ گولڑہ پولیس نے عدالت سے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا ۔عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ذکی الرحمن لکھوی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ذکی الرحمن لکھوی کو ممبئی حملہ کیس میں پچھلے چھ سالوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ذکی الرحمن لکھوی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سی آئی ڈی افسران کی جانب سے نامکمل پراسیکیوشن ہونے پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ دوبارہ سکیورٹی فورسز نے اسے دوبارہ گرفتار کر کے ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.