ہارون آباد‘قریبی گاؤں میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے اور گوشت بناتے ہوئے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار
منگل 30 دسمبر 2014 14:03
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)قریبی گاؤں میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے اور گوشت بناتے ہوئے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ہارون آبادبہاولنگر کے قریبی گاؤں 13ون آر اضافی بستی کے رہائشی غلام مصطفیٰ کا پالتو گدھا بیمار ہوگیا تھا بیمار گدھے کو فائر مار کر ہلاک کردیا گیا تاکہ معتدی مرض نہ پھیلے اور آبادی سے دور پھینک دیا گیا ۔
رات کے وقت شیر علی اور طاہر اقبال ساکن 14ون آر اپنے کھیتوں میں فصل گندم کو پانی لگا رہے تھے تو انہیں رات کی تاریکی میں شک ہوا کہ مرے ہوئے گدھے کے قریب کوئی حرکت ہے تو انہوں نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو محمد اسلم اور ابوبکر ساکن دہیہ 14ون آر جو کہ رشتے میں دونوں سگے بھائی ہیں گدھے کی کھال اتار کر گوشت کے ٹکڑے کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
جنہیں موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کو اطلاع دی گئی ۔
تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کے اے ایس ائی عاصم اللہ یار نفری کے ہمراہ فوری موقع پر جا پہنچے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان پکڑ لیا اور کے خلاف مقدمہ درج 472/14کر کے حوالا ت میں بند کردیااور مزیدکاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری بشیر احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ ایسے لوگ قابل معافی نہیں ہیں انکے خلاف کاروائی ہو گی میڈیا اور عوامی تعاون سے ہی معاشرتی برائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے -مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.