نیکٹا کا اہم اجلاس آج، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا
بدھ 31 دسمبر 2014 10:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)انسداد دہشت گردی کے لئے قائم نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ، یہ خود مختار ادارہ براہ راست وزیراعظم کو جوابدہ ہے۔ نیشنل کاونٹرٹیررازم اتھارٹی کا بنیادی کام دہشت گرد عناصر سے متعلق ڈیٹا اورخفیہ معلومات قومی سلامتی کے متعلقہ اداروں کو فراہم کرنا ہے۔
انسداد دہشتگردی اور انسداد انتہا پسندی کے خاتمے کی حکمت عملی اور قومی ایکشن پلان ترتیب دینا اور وفاقی حکومت کو اس سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنا بھی نیکٹا کی زمہ داریوں میں شامل ہے ۔ نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے چیرمین وزیر اعظم پاکستان ہیں جبکہ دیگر 17 ممبران میں وزیر داخلہ ، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبوں اور گلگت بلتسان کے وزراء اعلی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.