حلقہ این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال دلچسپ رخ اختیار کرگئی
بدھ 31 دسمبر 2014 20:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے حلقے این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کاعمل دلچسپ رخ اختیار کرگیاہے۔ ایک جانب دوبارہ گنتی سے ایاز صادق کے ووٹوں میں 89ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف 22ہزار سے زائد ایسی کاﺅنٹر فائلز سامنے آئی ہیں جن پر پریذائیڈنگ افسروں کے دستخط اورمہریں موجودنہیں ہیں جبکہ درجنوں تھیلوں سے ووٹوں کا ریکارڈ ظاہر کرنے والے فارم نمبر14اور15بھی غائب ہیں۔
اب تک 284میں سے 234پولنگ سٹیشنزکے تھیلوں کامعائنہ مکمل ہوچکا ہے اور50پولنگ سٹیشنزکے ریکارڈ کی جانچ پڑتال باقی ہے ۔ سردار ایاز صادق کے نمائندے علی صادق ، عابد حسین اور کرنل ریٹائرڈ مبشر جبکہ عمران خان کی نمائندے شعیب صدیقی، خرم قریشی اور میاں افضل اقبال معائنہ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا ہے کہ کاﺅنٹر فائلز پر دستخطوں اور مہروں کی عدم موجودگی سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں ،یہ پریذائڈنگ افسروں کی غلطی یا غفلت ہے ۔
بیلٹ پیپروں کی دوبارہ گنتی سے ایاز صادق کے ووٹوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی عمران خان کے خلاف ان کی برتری 9ہزار612سے بڑھ کر9ہزار701ووٹ ہوگئی ہے ۔دوسری طرف عمران خان کے نمائندے شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ دستخط اور مہر کے بغیر نکلنے والے 22ہزار سے زائد ووٹ جعلی ہیں، متعدد تھیلوں سے ووٹوں کے ریکارڈ ظاہرکرنے والے فارم نمبر14اور15نہیں ملے جس سے عمران خان کا موقف درست ثابت ہورہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.