2014ء میں شاندارٹیسٹ پرفارمنس، پاکستان کرکٹ ٹیم پرڈالرزکی برسات ہوگی۔۔۔
ٹیسٹ رینکنگ میں سیزن کا اختتام چوتھی پوزیشن پرکرنیوالی گرین شرٹس کو ایک لاکھ سترہزارڈالرزکا بونس ملے گا، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پرپاکستان کوخطیرانعامی رقم ملے گی
جمعرات 1 جنوری 2015 15:24
دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) 2014ء میں شاندارٹیسٹ پرفارمنس کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم پرڈالرزکی برسات ہوگی، سیزن کا اختتام رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پرکرنیوالی قومی ٹیم کوآئی سی سی کی جانب سے ایک لاکھ سترہزارڈالرزملیں گے۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ ٹیم پرہوگی نوٹوں کی بارش،ٹیسٹ رینکنگ میں سیزن کا اختتام چوتھی پوزیشن پرکرنیوالی ٹیم کوایک لاکھ سترہزارڈالرزکا بونس ملے گا،آئی سی سی رینکنگ کی سالانہ کٹ آف ڈیٹ یکم اپریل ہوتی ہے لیکن اس بارفروری مارچ میں ورلڈ کپ کی وجہ سے جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچزسیزن کے آخری مقابلے ہیں۔
پروٹیزٹیم پانچ لاکھ ڈالرزاورٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹرافی حاصل کرنے سے صرف ایک ڈرا کے فاصلے پرہے، دوسرے نمبرپررہنے والی ٹیم کے حصے میں تین لاکھ نوے ہزارڈالرزآئیں گے۔ سیزن کے اختتام پرپاکستان کی چوتھی پوزیشن کوکوئی خطرہ نہیں ہے اسلئے قومی ٹیم ایک لاکھ سترہزارڈالرزکے انعام کی مستحق قرارپائی، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پرپاکستان کوخطیرانعامی رقم ملے گی، پاکستان نے آسٹریلیا کوٹیسٹ سیریزمیں دوصفرسے شکست دے کررینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ #/s#مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.