دوردراز لوگوں تک صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نعیم اقبال بخاری ،
چولستانی عوام کیلئے ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور
جمعرات 1 جنوری 2015 22:57
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)دوردراز چولستانی لوگوں تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چولستانی عوام کیلئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا۔ اِن خیالات کا اظہار چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم اقبال بخاری نے چولستانیوں کے لئے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل ریلیف کیمپ کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کیمپ کا انعقاد چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، الصادق ڈیزرٹ ویلفیئرآرگنائزیشن اور راحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اِس موقع پر صدر الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن ریاض احمد بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ونگ چولستان ترقیاتی ادارہ ، امتیاز حسین لاشاری و دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ایم ڈی چولستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر چولستانیوں کی صحت عامہ پر خصوصی توجہ د ی جارہی ہے ۔
دور دراز مقامات پر بسنے والے چولستانیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیا جارہا ہے۔ قلعہ ڈیراور اور عظیم والی ٹوبھہ پر لگائے جانے والے میڈیکل ریلیف کیمپ میں رحمہ ہسپتال جن پور کی میڈیکل ٹیم کے ممبران ڈاکٹروسیم ، ڈاکٹراحسان یوسف، ڈاکٹرجیاعلی ودیگر پیرامیڈیکل سٹاف نے 200سے زائدمردوخواتین اوربچوں کاطبی معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.