ڈرگ انسپکٹرمحمد انورسومرو محکمہ صحت کے عملداران کے بغیر کرمپورمیڈیکل اسٹورپر چھاپہ مارکرغیرمعیاری ادویات اور زائدالمیعاد ادویات برآمد کیں

جمعرات 1 جنوری 2015 23:24

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)کندھ کوٹ سمیت ضلع بھر میں غیرمعیاری ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار پانچ سوٴ سے زائد عطائی ڈاکٹر اورمیڈیکل چلانے والے غیررجسٹرافراد نے لوگوں کی زندگیاں جہنم بنادیں سینکڑوں مریض مختلف امراض میں مبتلاہوکرزندگی بھر کا عذاب بھگتنے لگے ضلع کے صدرمقام کندھ کوٹ میں ڈرگ انسپکٹرمحمد انورسومرو محکمہ صحت کے عملداران کے بغیر کرمپورمیڈیکل اسٹورپر چھاپہ مارا جہاں سے غیرمعیاری ادویات اور زائدالمیعاد ادویات برآمد کیں تاہم تھو ک پر بیچنے والے میڈیکل اسٹورمالکان کی مداخلت پر لاکھوں روپے کی رشوت کے بعد میڈیکل اسٹوروں نئے سال کا بھتہ مقررکرنے کے بعد اس شرط پر کے آئندہ بتاکر چھاپہ ماراجائے گا دوسری جانب ڈی ایچ او صحت وحید پنھورسے انکے آفیشل نمبر اور موبائل فون پر رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی گئی تاہم انہوں نے کال رسیونہیں کی شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں کی زندگی زہر بنادی ہے عطائی ڈاکٹرزائدالمیعاد ادویات اور غیرمعیاری ادویات دینے سے لوگ مختلف امراض یرقان،گردے ،پھپھڑوں،ایڈز،آنکھوں ،کینسر،جگر سمیت دیگر امراض میں مبتلاہیں ڈی ایچ اوسمیت دیگر کسی بھی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مارٹیموں نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے شہر کی سماجی اور سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افرادنے مطالبہ کیاہے کے غیررجسٹرمیڈیکل اسٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے