پاکستان کا ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پنجاب رینجرز کے 2 جوانوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج ، ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ ،
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سرتاج عزیز کیجانب سے بھارتی وزیر خارجہ کو مراسلہ حوالے کردیا گیا
جمعہ 2 جنوری 2015 23:18
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی دھوکے سے بلا اشتعال فائرنگ کرکے پنجاب رینجرز کے 2 جوانوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے ،اس ضمن میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ۔
جمعہ کے روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پر انہیں مشیر خارجہ کی جانب سے لکھا گیا مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔(جاری ہے)
سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے مراسلے میں ظفر وال میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پنجاب رینجرز کے دو جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے او ر مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت واقعہ کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
احتجاجی مراسلے کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ سے جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور قیام امن کے میکنزم کو بھی نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ورکنگ باؤنڈری پر پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کے بعد سرتاج عزیز کو بھارت سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.