بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، پانچ سالہ بچہ زخمی
ہفتہ 3 جنوری 2015 10:54
شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) بھارتی جنگی جنون کم نہ ہوا ، شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پانچ سال کا بچہ زخمی ہوگیا ، چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جواب دیا ہے ، رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر مشیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاجی مراسلہ دیا ہے ۔ بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے رات بھر ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ۔
آج علی الصبح چک بیگا گاؤں ، سکمال ، جگوال اور ننگل گاؤں کی آبادیوں پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے باعث متعدد گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ۔ چک بیکا گاؤں میں مارٹر گولہ گرنے سے 5 سالہ بچہ مرسلین زخمی ہوگیا ، فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ۔(جاری ہے)
شدید فائرنگ اور گولہ باری سے علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔
اس سے پہلے جمعہ کی رات بھارتی فورسز نے شکر گڑھ کے سرحدی دیہات بڑا بھائی ، چیک بیکا ، ابیال ڈوگر ، جگوال ، ننگل ، بھورے چک ، لمبڑیال ، پنڈی اور سکمال پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے گئے ۔ ظفر وال سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی ۔ جمعہ کی رات نو بجے لہڑی سیکٹر میں گاؤں لہڑی کلاں ، ٹانڈا ، تارا پور ، ٹیبا ، جھنگو چک اور چتر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ گزشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلایا گیا اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط ان کے حوالے کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.