ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی کا اجلاس ،
تمام شوگر ملز ذمہ داران کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں اور غیر قانونی کنڈے نہ لگائے جائیں ‘عدنان ارشد اولکھ
ہفتہ 3 جنوری 2015 19:53
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش ، اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم خالد، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، اے سی کوٹ رادھا کشن سرمد تیمور، ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر قصور حبیب اللہ نیازی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر رانا اشتیاق احمد ، انسپکٹر پولیس مظفر اکرام ، جنرل منیجر برادرز شوگر مل چونیاں سید رضا علی ، جنرل منیجر مکہ شوگر مل محمد شاہد ، ڈائریکٹر پتوکی شوگر مل سجاد اکرام ، کاشتکاروں اور دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں کسانوں کو گنے کی فوراً ادائیگی اور کٹوتی بارے تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے تمام شوگر ملز ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی بروقت کی جائے اور غیر قانونی کنڈے نہ لگائے جائیں ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کریں تمام کنڈے روزانہ کی بنیادوں پر چیک کریں اور رپورٹ دیں ۔
ڈی سی او نے مزید شوگر ملز ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں اور کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے ۔ اجلاس میں تمام شوگر ملز ذمہ داران نے اپنی اب تک کی گنے کے کاشتکاروں کو کی جانیوالی ادائیگی کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق برادرز شوگر مل چونیاں نے 50فیصد ، شوگر مل پتوکی نے 65فیصد اور مکہ شوگر مل نے 63فیصد ادائیگی کر دی ہے اور کاشتکاروں کوگنے کی بروقت ادائیگی کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.