میٹرو پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی وجہ سے نالہ لئی پل چار دن کیلئے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی،

متبادل راستوں پر وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں اور ٹریفک رواں دوا ں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اور انتظامات کیئے گئے ہیں ،ایس ایس پی شعیب خرم جانباز

پیر 5 جنوری 2015 22:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ مری روڈ پر میٹرو بس سروس پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی وجہ سے مری روڈ پر نالہ لئی پل گزشتہ روز سوموار سے چار دن کیلئے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے اس دوران شہری متبادل راستے استعمال کریں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر متبادل راستوں پر وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں اور ٹریفک کو رواں دوا ں رکھنے کے لیئے خصوصی اقدامات اور انتظامات کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹر و پراجیکٹ تعمیراتی کام کی وجہ سے نالہ لئی پل چار دن کے لیئے ٹریفک کے لیئے بند رہے گا لہذاء شہری متبادل راستے استعمال کرتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا سکیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانبازنے میٹرو پراجیکٹ اور متبادل راستوں پر تعینات ڈیوٹی کو احکامات جاری کئے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کریں ۔