پشاور،سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال، احتجاجی دھرنا دیا،
صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا زیادہ تردیرتک جاری نہ رہ سکا،سیکورٹی فورسز کا سڑک کھولنے کاحکم ،پشاورمیں ڈکٹروں کی جانب سے احتجاج کا کئی عرصے سے جاری ، مریض دربدر ہونے لگے
بدھ 7 جنوری 2015 21:20
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ردبدل کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے ،ڈاکٹرزلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جمع ہوکر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تاہم وہ زیادہ تردیرتک دھرنا جاری نہ رکھ سکے،سیکورٹی فورسز نے انہیں فی الفور سڑک کھولنے کاحکم دیااورڈاکٹرزپرآمن طورپر واپس روانہ ہوگئے تاہم اس احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں موجود مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،دوردراز سے آئے ہوئے مریض ڈاکٹروں کوبدعائیں دیتے رہے،بدھ کے روز پشاورکے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کی اورہسپتالوں سے نکل کر خیبرروڈ پر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ۔
ڈاکٹروں کاموقف تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیا جانے والاقانونی مسودے میں ردبدل کیاگیا ہے ،ڈاکٹربرادری کیساتھ جومعاہدہ ہوا تھا اس پر عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ اس کے برعکس مسودے کوقانونی شکل دی جاری ہے جوہمیں کسی صورت قبول نہیں۔(جاری ہے)
پشاورمیں ڈکٹروں کی جانب سے احتجاج کا یہ سلسلہ پچھلے کئے عرصے سے جاری ہے جس کا تمام تر نقصان سرکاری ہسپتالوں میںآ نے والے غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کوہوتا ہے۔
بدھ کوہونیوالے احتجاج کے باعث بھی سینکڑوں مریض علاج معالجے کی سہولیات کے لئے تڑپتے رہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مریضوں کاکہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرزلاکھوں روپے تنخواہیں بھی لے رہے ہیں اوراس کے باوجود بھی غریب مریضوں کی علاج معالجے کی بجائے ہڑتالوں میں مصروف ہیں،اس موقع پر ہسپتال میں موجود بعض مریضوں نے ڈاکٹروں کوبدعائیں بھی دیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.