قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان کی شادی موضوع بحث بن گئی
جمعہ 9 جنوری 2015 13:14
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان کی شادی موضوع بحث بن گئی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بحیثیت ہاؤس کسٹوڈین وفاقی وزراء کی خواہش پر ممبران اسمبلی کو کھانا کھلانے سے انکار کردیا اور کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی میں اسمبلی کو کھانا کیسے کھلا سکتا ہوں جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے ۔
جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وفاقی وزیر برجیس طاہر ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی شیخ آفتاب ، وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر افضل نے سپیکر کو ایک تحریری چٹ لکھ کر بھیجی جس میں عمران خان کی شادی کے حوالے سے مبارکباد کا حوالہ دیا گیا ۔(جاری ہے)
سپیکر نے بات کو خفیہ رکھنے کی بجائے سارے ایوان میں تینوں وزراء نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی بہت مبارک ہو جس پر نفیسہ شاہ اپنی نشست پر کھڑی ہوگئی اور کہا کہ یہ خفیہ خفیہ مبارکبادیں سپیکر صاحب کس کو دی جارہی ہیں ۔
سپیکر نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے متعلق مبارکبادیں ہیں ۔ اس پر رانا تنویر افضل نے کہا کہ یہ اچھی روایت نہیں ہے کہ آپ خفیہ خفیہ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں سپیکر صاحب آپ کا حق بنتا ہے کہ آپ ہاؤس آف کسٹوڈین کے ممبر ہیں تمام ممبران کو عمران خان کی شادی کی خوشی میں کھانا کھلائے ۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ عمران خان نے مجھے دعوت ہی نہیں دی رانا فضل تنویر نے کہا کہ وہ آپ کے سیاسی حریف ہیں سپیکر نے کہا کہ یہ ایک الگ ٹاپک ہے رانا تنویر نے کہا کہ آپ پر واجب ہوگیا کہ آپ کھانا کھلائے اس پر سپیکر نے کہا کہ جب دعوت ملی تو دیکھوں گا سپیکر نے کہا کہ لگتا ہے آپ کو بھی دوسری شادی کا شوق ہے جب آپ دوسری شادی کرینگے تو آپ کے بار میں سنجیدگی سے سوچوں جس پر ایوان میں قہقہے بلند ہوگئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.