قومی ایکشن پلان، 4 کروڑ سموں کی تصدیق مکمل، 90 روز میں مزید 10 کروڑ سموں کی تصدیق کا فیصلہ
جمعہ 9 جنوری 2015 20:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2015ء) دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک 4 کروڑ سموں کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان جائزہ اجلاس ہوا جس میں نیکٹا اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 14 کروڑ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک چار کروڑ سموں کی تصدیق کر لی گئی ہے۔
اجلاس میں آئندہ 90 دنوں میں مزید 10 کروڑ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ 1717 ہیلپ لائن پر اب تک 358 کالیں موصول ہو چکی ہیں تاہم زیادہ تر کالوں پر دی گئی معلومات درست نہیں تھیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ تحریک طالبان کے معاونین اور ساتھیوں کی نشاندہی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور صرف پنجاب میں 95 افراد کی شناخت ہوئی ہے جن کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے خدشات ہیں۔
اجلاس کے دوران لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور شرکاءکو بتایا گیا کہ لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر اسلام آباد میں 176 کیسرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد نے ان علماءکی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.