طاہر القادری نے ماڈل ٹاوٴن مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا
ہفتہ 10 جنوری 2015 13:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک ( پی ٹی اے) کے سربراہ نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ فوجی عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا عا ر ضی طور پر ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل تاوٴن میں ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ اکیسویں آئینی ترمیم کی رُو سے بننے والی فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے اگر ایسا ہوا تو پارٹی اس فیصلے کا خیر مقدم کر گی۔
کیونکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور اس سے ملحقہ کسی بھی ادارے سے انصاف ملنا ممکن نہیں ہے کیونکہ مجرمین کی بجائے متاثرین کو طلب کیا جا رہا ہے۔ داکٹر طاہر القادری کے ترجمان محمد نور اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہمیں مجبور کر رہی تھی کہ ہم سڑکوں پر نکل آئیں۔(جاری ہے)
نور اللہ کے بیان کے مطابق حکومتی دباوٴ میں آ کر پولیس نے عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعلی ایف آئی آر میں 302 کی دفعات بھی شامل کیں۔
طاہر القادری کے ترجمان محمد نور اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے اعتبار اٹھ گیا ہے اور اسی وجہ سے دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.