ڈیرہ ،ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کی زیر صدارت سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:45

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء )ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کی زیر صدارت سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی پی اوڈیرہ‘ڈی پی اوٹانک‘ایس ڈی پی اوز اورEDO DDO's, SDOsایجوکیشن ، پرنسپل گومل میڈیکل کالج ،چیئرمین بورڈکے ساتھ ساتھ سرکاری ،نیم سرکاری و غیرسرکاری سکول و کالجز کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کو زیر بحث رکھا گیا پولیس کی جانب سے کسی بھی سکول میں کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے SOSنظام متعارف کرایا گیا جو کہ صر ف ایک کلک پر تمام پولیس آفسران کے موبائل پر فوری میسج کے زریعے اطلاع فراہم کرے گا۔اجلاس میں DIGڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے سکولوں کی سکیورٹی کے لحاظ سے بارے حفاظتی اقداما ت تفصیلی آگاہ کیا اورہدایت نامہ بھی جاری کیا ۔

(جاری ہے)

مزید براں کہا کے سکولوں کے چوکیدار ہر وقت موجود رہیں گے خاص کار سکول کے اوقات میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی نکل وحرکت پر سکول انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں گے۔کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو سکول میں ہر گز داخل نہیں ہونے دیا جائے گا تمام چوکیدار بامسلح رہیں اور اپنے پاس موجود ہتھیار کانمبراوراپنے شناختی کارڈکی فوٹو کاپی متعلقہ SHOکو فراہم کریں تاکہ انہیں آگاہی رہے۔

انہوں نے کہا کے کسی بھی خطرے کے پیش نظرسکول ا نتظامیہ فوری طور پر مجھ سے یا DPOڈیرہ سے ان نمبرزپر رابطہ کر سکتے ہیں0966-9280287,0966-9280292 ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہما ری ذمہ داری ہے ۔ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ادھورا ہے اور یہ دہشتگردی تعلیم سے ختم کی جاسکتی ہے ہمیں بچوں کی تعلیم پر مکمل توجہ مرکوزکرنی چاہیئے اور تمام سکولوں کے عملے کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے بچوں میں شعور پیداکریں ۔پولیس آپ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرے گی۔