ضلع پشین کو امن کا گہوارہ بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،ڈی پی او عبدالحئی بلوچ

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:53

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) ڈی پی او پشین عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے گزشتہ دنوں پشین جیل سے فرار ہونیوالے اشتہاری ملزم کو پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے یہ ثابت کردیا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور قیام امن کی مثالی صورتحال میں مزید بہتری لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کو امن کا گہوارہ بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے عوام اور پولیس کے درمیان اچھے روابط ہیں اور عوام کے تعاون سے علاقے میں قیام امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشین کے مثالی امن کو خراب کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم چائیے جو بھی ہواور جتناہی بااثر کیوں نہ ہو اسکے کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی قانون سب کیلئے برابر ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشین پولیس کی کارکردگی اطمینا بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :