مساجد میں لاؤڈ اسپیکرصرف اذان،خطبوں،جنازوں،گمشدگی کے اعلانات کیلئے ہی استعمال کی اجازت ہے ،آئی جی پنجاب،
وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف قائم” ایپکس کمیٹی “کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا
پیر 12 جنوری 2015 18:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف قائم” ایپکس کمیٹی “کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا آئی جی آفس میں ہونے والے ریجنل افسران کے اجلاس کے دوران پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کسی دوسرے کو کافر قرار دینے،مارنے، جلانے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، اسی طرح صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی جانب سے قائم کئے گئے نوگوایریاز کو ختم کرنے اور غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو نکالنے کے لئے کریک ڈان کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
پولیس افسران سے ایک میٹنگ میں گفتگو کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مساجد میں لاڈ اسپیکرصرف اذان، عربی خطبوں، جنازوں اور گمشدگی کے اعلانات کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی اور کسی قسم کی اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تمام صوبوں کے وزرا اعلیٰ کی سربراہی میں ایپکس کے نام سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو دہشتگردی کے خلاف فیصلے کرتے ہوئے صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون بڑھانے کا کام بھی انجام دیں گی.۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.