صوبا ئی حکومت عوام کی جا ن وما ل کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھار ہی ہے،ملک ند یم کامران ،
سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات مکمل کر کے ان سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ہیں ، صوبا ئی وزیر زکو ة وعشر
پیر 12 جنوری 2015 21:46
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) صوبا ئی وزیر زکو ة وعشر ملک ند یم کامران نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکومت عوام کی جا ن وما ل کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھار ہی ہے تاکہ ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلا ئی جا سکے ۔پشاور سانحہ کے بعد سکو لوں کی سیکیورٹی پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشریف کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکو لوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنا یا جا رہا ہے ۔
وہ ای ڈی او ایجو کشن اور ڈائر یکٹر کا لجز کے دفاتر میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ہو نے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائر یکٹر کا لجز چوہدری عبد المجید ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کا لجز قاضی عبد النا صر ،ای ڈی او ایجو کشن اعزاز خان جو ئیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری رائے نذر محمد بھی مو جود تھے ۔(جاری ہے)
صوبا ئی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں سیکیورٹی نقطہ نظر سے 8سکولوں کو Aپلس اور 139سکولوں کو Aکیٹگری میں رکھا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات مکمل کر کے ان سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔
صوبا ئی وزیر ملک ند یم کامران نے اٹھا ئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ان تمام سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ،میٹل ڈیٹکٹر،واک تھر و گیٹس اور 8فٹ تک چاردیواری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔بعدازاں صوبا ئی وزیر نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کا لج کا دورہ کیا اور وہا ں اٹھا ئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا ۔کا لج پر نسپل بر گیڈئر (ر) سید انوارالحسن کر مانی نے صوبا ئی وزیر کو اٹھا ئے گئے حفاظتی اقدامات پر بر یفنگ دی جس پر ملک ند یم کامران نے مکمل اطمینان کا اظہا رکیا ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.