این اے 122 پر دھاندلی ثابت ہوگئی ،ایاز صادق کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہئے، اعجازاحمدچوہدری

پیر 12 جنوری 2015 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ این اے 122 کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دھاندلی ثابت ہوگئی ہے اور سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے، انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کی دھاندلی کے متعلق شکایات سچی ثابت ہوئیں اور این اے 122 میں دھاندلی سامنے آنے پر عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، انہوں نے کہاکہ پرویز رشید ، انوشہ رحمان اور دانیال عزیز کو اب فوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے اور توبہ کرنی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ این اے 122 کی رپورٹ کے بعد (ن) لیگ کے درباریوں کے ہوش گم ہو گئے ہیں اور ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباریوں کو اپنی نوکریوں کی فکر پڑ گئی ہے، اعجازچوہدری نے کہاکہ حق اور سچ کی آواز کو کو ئی نہیں دبا سکتااور اب حکومت کو فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دینا چاہئے ورنہ حکمرانوں کے لے مزید مشکلات بڑھیں گی اور ان کا حکومت میں رہنا ناممکن ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں 2.4 روپے فی یونٹ سرچارج لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے ، غریب عوام پہلے ہی یوٹیلٹی بلوں میں پھنسی ہوئی ہے اور ان کے لئے گھر کا کچن چلانا مشکل ہو گیا ہے ، حکومت نے 2.4 روپے بجلی قیمت میں سرجارچ لگاکر غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 2.4 روپے سرجارچ کو فوری واپس لے۔

متعلقہ عنوان :