خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بارپھر ہنگامہ آرائی،

پبلک ہیلتھ فنڈ نہ ملنے پر عوامی جمہوری اتحاد کے رکن اسمبلی اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجاً بیٹھ گئے، دیگر اراکین نے ہال سے باہر نکال دیا

پیر 12 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بارپھر ہنگامہ آرائی،پبلک ہیلتھ فنڈ نہ ملنے پر عوامی جمہوری اتحاد کے رکن اسمبلی اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجاً بیٹھ گئے، دیگر اراکین نے ہال سے باہر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت احتجاج ہوا جب عوامی جمہوری اتحاد کے رکن اسمبلی بابر سلیم نے پبلک ہیلتھ فنڈ نہ ملنے پر بات کرنے کی کوشش کی اور اجازت نہ ملنے وہ اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجاً بیٹھ گئے جس کے بعدجماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی اور وزیر جیل خانہ جات ملک قاسم نے انہیں ایوان سے باہر لے گئے،رکن اسمبلی بابرسلیم کاموقف تھا کہ انہیں ترقیاتی فنڈز میں مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے اورمیرے حلقے کے فنڈز بھی منظورنذر اراکین کودیا جارہاہے کوانتہائی افسوسناک ہے،جس پر صوبائی وزیرشاہ فرمان نے یقین دہانی بھی کرادی اس مسئلے کووزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کے نوٹس میں لاونگا اورحل کرنے بھی کوشش کرونگا۔

متعلقہ عنوان :