وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی منظوری دے دی ،
ساڑھے 18 کلو میٹر طویل میٹرو بس منصوبہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں تک بنے گا، تقریباً 12 کلومیٹر منصوبہ ایلیویٹڈ ہوگا،30 ارب روپے لاگت آئے گی، سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا میٹرو بس منصوبہ ملتان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، سستی، معیاری ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئیں گی، منصوبے کو پنجاب حکومت کے پہلے منصوبوں کی طرح شفافیت اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 13 جنوری 2015 23:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی منظوری یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی۔ میٹرو بس منصوبہ ساڑھے 18 کلو میٹر طویل ہوگا جو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں تک بنے گا۔ تقریباً 12 کلومیٹر منصوبہ ایلیویٹڈ ہوگا۔
میٹرو بس پراجیکٹ کے 21 سٹیشن بنائے جائیں گے۔ منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا۔منصوبے پر 30 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ ملتان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ میٹرو بس منصوبے کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے ملازمین، طلبہ، مزدوروں، اساتذہ، وکلاء، ڈاکٹرز اور خواتین کو سستی، معیاری ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.