شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کیاجائے خصوصاً بڑی سڑکیں، فٹ پاتھوں پر رکاوٹوں کو دور کیا جائے،ثاقب احمد سومرو
منگل 13 جنوری 2015 23:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے خصوصاً بڑی سڑکیں، فٹ پاتھوں پر رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور شہریوں کے گزرنے کے راستوں کو صاف کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو دشواریاں ہو رہی ہیں اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر مظہر خان کی نگرانی میں فیڈرل بی ایریا گلبرگ بلاک 7 عائشہ منزل پر تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے ٹھیلے، پتھارے اور آٹو مکینک شاپس کے سامنے ڈینٹنگ پینٹنگ کے لئے ناجائز طور پر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو ہٹا کر اسٹور میں جمع کرادیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.