سمبڑیال ،سال نو میں موسم سرما کی پہلی ”رم جھم“ ،

شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،درخت اور پودے بھی نہا کر جھوم اٹھے

بدھ 14 جنوری 2015 23:08

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) سمبڑیال و گردونواح میں سال نو میں موسم سرما کی پہلی ”رم جھم“ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ درخت اور پودے بھی نہا کر جھوم اٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں کی طرح سمبڑیال و نواحی مضافات میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش اور ”رم جھم“ سے جہاں بچوں ،بوڑھوں ،نوجوانوں کے چہرے کھل اٹھے وہاں پر رم جھم کے دوران درخت اور پودے بھی بارش میں نہا کر جھوم اٹھے ۔

منچلے موٹر سائیکلوں پر سارا دن موسم کو انجوائے کرتے رہے جبکہ گھروں میں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیاگیا اور مچھلی ،پکوڑوں سموسوں کی دکانوں پر شہریوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ بوندا باندی سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔اس حوالے سے ڈاکٹر ارغوان احمد کا کہنا ہے کہ یہ بارش موسمی بیماریوں نزلہ، زکام ،بخار اور کھانسی وغیرہ کیلئے مفید ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :