راولپنڈی،گستاخانہ خاکوں کے خلاف (آج) موتی مسجد لیاقت روڈ سے فوارہ چوک راجہ بازار تک ریلی نکالی جائے گی

جمعرات 15 جنوری 2015 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پرحضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف 16 جنوری کوملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یوم احتجاج کے سلسلے میں بعد نماز جمعہ2 بجے موتی مسجد لیاقت روڈ سے فوارہ چوک راجہ بازار تک ایک ریلی نکالی جائے گی ۔ جبکہ فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی  جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد  نائب امراء میجر(ر) محمد منیر اعظم رضا احمد شاہ اورعلماء کرام کے علاوہ تاجروں اوروکلاء کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :