پاکستانی سوپر ہیرو کی سوپر کی قابلِ فخر کامیابیاں

جمعہ 16 جنوری 2015 14:25

پاکستانی سوپر ہیرو کی سوپر کی قابلِ فخر کامیابیاں

لالی ووڈ کی ناکامی سے پہلے اور بعد بھی چھوٹی اسکرین نے ہمیشہ اپنا جادو جگائے رکھا ہے۔تمام پاکستانی فلموں سے تو ہمیں کبھی اتنی شہرت نہ مل سکی جتنی ایک اینی میٹڈ سیریز سے مل گئی ہے ۔نجی ٹی وی پر چلنے والی بچوں کے لئے مخصوص ڈرامہ سیریز "برقع ایونجرز " کو دنیا کے مشہور ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے لئے خصوصی طور پر بنائے جانے والی اس سپر ہیرو کردار کے ڈایئریکٹر اور کریئٹر مشہور پاپ سنگر ہارون ہیں۔

اس کہانی میں بابا بندوق کی آواز "پیارے افضل" یعنی حمزہ عباسی اور "برقع ایونجر " کی آواز عینی جعفری ادا کر رہی ہیں۔برقع ایونجر کو اس سے بھی کئی ایوارڈز سے جیت چکی ہے جس میں رائزنگ سٹار ایوار ان اینیمیشن کیٹگری کینیڈا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، پیبیڈی ایوارڈ 2013 اور جینڈر ایکوایلیٹی ایوارڈ شامل ہیں۔