فرانس نے ناموس رسالت پر حملہ کرکے ثابت کردیا کہ مغرب مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے ،جماعت اسلامی چمن

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:40

چمن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے رہنما الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر قاری عطاء اللہ مسلم نے کہا کہ فرانس نے ناموس رسالت پر حملہ کرکے ثابت کردیا کہ مغرب مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے لیکن مغرب سن لے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر ناموس رسالت پر اُٹھنے والی انگلی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اسلامی ممالک کے سربراہان اہل مغرب کے ترجمان بننے کے بجائے امت مسلمہ کی آواز بنیں او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور خاکوں کی اشاعت کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے وریر اعظم نواز شریف فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے کہاکہ فرانس کی اس مذموم حرکت کے خلاف پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے اور اپنی غیرت و حمیت کا اظہار کر رہے ہیں ،مسلم حکمران بھی خواب غفلت سے بیدار ہو کر اہل مغرب کے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیں ،پورا یورپ ایک ہو کر مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگا رہا ہے اور دین پر دہشت گردی کا لیبل لگا یا جارہا ہے،امت مسلمہ اہل مغرب پر واضح کرتا ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ،امریکہ اور یورپ دہشت گردہیں اور عالم اسلام میں مچائی گئی دہشت گردی بھی مغرب ہی کا شاخسانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :